ایک سہیلی نے دوسری سہیلی سے پوچھا
بچہ پیدا ہونے کی خوشی میں تمہارے شوہر نے تمہیں کیا تحفہ دیا ؟؟؟
سہیلی نے کہا کچھ بھی نہیں ۔
اس نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ اچھی بات ہے ۔؟؟
کیا اس کی نظر میں تمہاری کوئی قیمت نہیں؟؟؟
لفظوں کا یہ زہریلا بم گرا کر وہ سہیلی دوسری سہیلی کو اپنی فکر میں غلطاں و پیچاں چھوڑ کر چلتی بنی ۔
تھوڑی دیر بعد ظہر کے وقت اس کا شوہر گھر آیا اور بیوی کا منہ لٹکا ہوا پایا
پھر دونوں کا جھگڑا ہوا ایک دوسرے کو لعنت بھیجی مارپیٹ ہوئی شوہر نے اسے طلاق دے دی،.
جانتے ہیں پرابلم کی شروعات کہاں سے ہوئی؟؟
اس فضول جملے سےجو اس کی زیارت کرنے آئی سہیلی نے کہا تھا .
بے شک
کچھ لوگوں کی زبانوں سے شیطان بول جاتا ہے
ہماری روز مرہ کی زندگی میں کچھ سوالات ہمیں بہت معصوم لگتے ہیں.. :
تم نے یہ کیوں نہیں خریدا؟؟
تمہارے پاس یہ کیوں نہیں ہے؟؟
تم اس شخص کے ساتھ پوری زندگی کیسے چل سکتی ہو ؟؟
تم اسے کیسے مان سکتے ہو؟؟
اس طرح کے بیشتر سوالات نادانی میں یا بلا مقصد ہم پوچھ بیٹھتے ہیں جبکہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے یہ سوالات سننے والے کے دل میں نفرت یا محبت کا کون سا بیج بورہے ہیں ۔
فساد پھیلانے والے نہ بنو
لوگوں کے گھروں میں اندھے بن کر جاؤ
اور وہاں سے گونگے بن کر نکلو ":
Friday, 2 June 2017
aik larki ney ...
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment