Tuesday, 2 May 2017

Abbottabad Press club

02 مئی 2017ء

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ حساس معاملہ ہے اس میں سیکورٹی کے حوالے سے امور بھی سامنے آئے ہیں لہٰذا حکومت کابینہ کے اتفاق رائے سے ایبٹ آباد کمیشن منظر عام پر لائے گی۔ ایک ٹولے کی خاطر وزیراعظم کسی بھی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن (ایما) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’ڈان لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ نے وفاقی حکومت کا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس جی آئی ٹی کے ممبران کے نام سامنے آ گئے ہیں جلد تحقیقات کا آغاز ہو جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا تقریبا خاتمہ کر دیا ہے ملک میں موٹرویز اور سوئی گیس کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سی پیک گیم چینجز ہے اس سے خطے میں خوشحالی کے نئے باب کھلے گیءں۔ وفاقی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لئے ’سیفٹی ایکٹ‘ کا نفاذ کیا جا رہا ہے جس کے بعد صحافیوں کو قانون طور پر تحفظ مل جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلد ہی اطلاعات تک رسائی کے قانون کو بھی منظور کر لیا جائے گا جس کے بعد کوئی بھی ادارہ یا شخص وفاقی محکموں کے حوالے سے معلومات جمع کر سکے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صحافیوں کو بیرون ملک سکالرشپس پروگراموں میں بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ بہتر طور پر صحافتی خدمات سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق اور ملک کا مثبت امیج حقیقی معنوں میں سامنے لائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 70سال پورا ہونے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علاقائی سطح پر بھی صحافی اپنے ملک کا امیج قلم اور کیمرے کی مدد سے سامنے لائیں گے۔ قبل ازیں ایبٹ آباد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر طاہر حسین شاہ‘ ہزارہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر ابرار رشید اور ایما کے جنرل سیکرٹری محمد اشفاق نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی‘ مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی رہنما سردار اورنگزیب نلوٹھا‘ رکن صوبائی اسمبلی سردار فرید‘ سابق صوبائی وزیرایوب خان آفریدی‘ سماجی کارکن راجہ ملک ایاز اور ہزارہ بھر سے الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...