اب جواب دو ۔ کوئی جواب ہے ؟
ایک جسم فروش عورت جب کسی کے ساتھ سوتی ہے تو وہ اکیلی مجرم اور گناہ گار نہیں ہوتی بلکہ وہ بھی برابر کا شریک ہوتا ہے جو اس کے پہلو میں لیٹا ہوتا ہے۔
اگلی صبح وہ مرد لباس پہن کر اسی گندے محلے سے نکلتا ہے اپنے گھر میں آ کر سکون لیتا ہے اور " شریف اور معزز" کہلاتا ہے۔
یہ دوغلا معیار کیوں؟
طوائف اگر گالی ہے تو اس کے ساتھ سونے والے معزز کیوں؟
قندیل بلوچ جیسی بھی تھی چلی گئی۔ اب اس پر فلم بننے والی ہے۔ ایک بار پھر اس کا ذکر چل رہا ہے ہر شخص اس کی کردار کشی میں لگا ہے۔ گویا آپ کے پاس کنفرم نیوز ہے کہ وہ خدا کے ہاں مجرم ٹھہری ہو گی۔
اگر وہ بری تھی تو فوزیہ عظیم کو قندیل بلوچ بنانے والے ، اپنی آنکھوں کو اس کی عریانی کے ہوس کے جام پلانے والے ٹھرکی جو اس کے پیج پر پائے جاتے تھے اس کی ویڈیوز دیکھتے تھے اس کی ویڈیو کو شئیر کرتے تھے۔ اس سے ان باکس میں بات کی بھیک مانگتے تھے۔ وہ سب اچھے کیوں؟
قندیل مر گئی لیکن یہ بے غیرت زندہ ہیں ۔ اس کی کردار کشی چھوڑو ان کو پکڑو۔ اصل ناسور یہ ہیں۔ ان کے لیے کسی کو بھی قندیل بنا کر آسمان پر بٹھانا اور پھر زمین میں دفنا دینا مشکل نہیں ہے۔
نام نہاد مفتی عبدالقوی اور قندیل کے قائل بھائی اصل ناسور ہیں۔ ایک نے ہوس پرستی کرنا چاہی ناکام ہو گیا ایک کو خرچہ ملنا بند ہوگیا اس کی غیرت جاگ گئی۔
خدا کا واسطہ ہے قندیل پر بننے والی فلم کو آڑ بنا کر ایک مری ہوئی عورت کو کوسنا چھوڑو اور اس فلم میں اے اس معاشرے کا گندہ چہرہ دیکھو ۔
Thursday, 18 May 2017
Aik Jawab do
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment