Sunday, 21 May 2017

Atomic Bomb

پاکستان ایٹمی بٹن کسی بھی وقت دبا سکتا ہے ۔۔ ۔۔ بھارتی میڈیا
بھارت کے معروف صحافی و تجزیہ نگار سدھیر چوہدری کے مطابق بھارتی عوام جنگ چاہتی ہے مگر بھارت پاکستان سے جنگ لڑنے کی حماقت نہیں کرے گا۔ بھارتی ٹی وی چینل Zنیوز کےاینکر پرسن سدھیر چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو بھارت معاشی طور پر اقوام عالم میں بہت پیچھے جا سکتا ہے۔سدھیر چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی طاقت کے سامنے بھارت کچھ بھی نہیں ، توپوں کی کمی کے باعث انڈیا کو پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت نہیں کرنی چاہئے ۔ پاک بھارت جنگ ایک مشکل فیصلہ ہے اور اگر جنگ چھڑ گئی تو نیو کلیئر جنگ بھی چھڑ سکتی ہے ۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان مرنے اور مارنے پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان جنگ کی صورت میں کسی صورت جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا ۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے بٹن پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے ۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوجی قیادت اور دفاعی ماہرین کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم پر یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں نقصان ہر حال میں بھارت کو ہی اٹھانا پڑے گا لہذا مودی اس قسم کے خیالات کو ذہن سے نکال پھینکے ۔
دوسرى طرف بھارتی وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ‘ وزیر دفاع منوہر پاریکر‘ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔بھارتی وزیراعظم مودی اور ان کے مشیر اجیت دوول نے فوجی کمانڈرز سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے آپشن مانگے۔ اس پر جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر دفاعی انتظامات مزید مضبوط بنا لیے ہیں۔ کنٹرول لائن پر پاک فوج سے چھیڑچھاڑ کا خیال دل سے نکال دینا ہی بہتر ہوگا۔جنرل دلبیر سنگھ نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ انہوں نے فیلڈ کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں اور خود کنٹرول لائن کا بھی جائزہ لیا ہے۔ کوئی بھی ایڈونچر خود بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فضائیہ کے سربراہ اروپ اراہا شریک نہیں تھے جس کا واضح مطلب ہے کہ فضائی کارروائی کا کوئی آپشن زیر غور نہیں جبکہ مظفر آباد‘ سرینگر بس سروس معطل نہ کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی کوئی فوجی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...