کچھ دنوں پہلے ایک قصائی کتے کا گوشت فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار ہو گیا، جب اسے جج صاحب کے سامنے پیش کیا گیا تو جج نے پوچھا :
" کیا یہ سچ ہے کہ تمھارے پاس سے کتے کا گوشت پکڑا گیا ہے ...؟ "
ملزم : "جی ہے جناب یہ سچ ہے ...!"
جج : "تمہیں شرم نہیں آتا کہ تم انسانوں کو کتوں کا گوشت کھلاتے ہو ...؟"
ملزم : "نہیں جناب میں انسانوں کو کتوں نہیں کھلاتا ...!"
جج : "کیا مطلب ابھی تو تم نے خود اقرار کیا ...؟"
ملزم : "ہاں جناب میں نے اقرار کیا کہ میرے پاس سے کتے کا گوشت پکڑا گیا ہے لیکن وہ گوشت میں نے کسی انسان کو نہیں کھلایا ...!"
جج : "تو پر وہ گوشت کس کو کھلایا ...؟"
ملزم : "جج صاحب میں نے وہ #کتوں کا گوشت #کتوں کو کھلایا ...!"
جج : "کیا مطلب ...؟"
ملزم : "مطلب یہ ہے جج صاحب کہ میرے پاس ہمارے ضلع کے " ڈی، سی، او " ، "ڈی، ایس، پی " اور ان جیسے اور بھی بڑے لوگ آتے تھے اور مفت میں چھوٹا گوشت لیکر جاتے تھے، اور نہ دینے پر جرمانہ کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے بکری کے آٹھ، نو کلو گوشت میں ایک دو کلو وہ لے جاتے تھے تو مجھے فائدہ کے بجائے الٹا نقصان ہوجاتا ... اس لیے میں کتا زبح کر کے رکھتا تھا جب وہ لوگ مجھ سے مفت کا گوشت لینے آتے تو میں انکو وہ گوشت دے دیتا
جج : " یہ عدالت ملزم کو باعزت بری کرتا ہے ...! "
میرے محترم و مکرم قارئین کرام ...!
کہنے کو تو یہ ایک چھوٹا سا قصہ ہے، مگر کیا ہم، اور ہمارے اطراف میں ایسا نہیں ہو رہا ...؟
کیا ہم لوگوں کو جہاں ایسا موقع ملتا ہے ہم لوگ اس سے فائدہ نہیں حاصل کرتے ...؟
اس بارے میں، چند لمحوں کے لیے سہی، لیکن سوچئے گا ضرور .........!
اللہ تعالٰی ہم سب مسلمانان عالم کو عین رزق حلال کھانے کر توفیق عطا فرمائے . . . آمین یارب العالمین .
جزاک اللہ خیرا کثیرا
#HarisBlogger
Tuesday, 9 May 2017
Kutty ka Ghosht
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment