Thursday, 18 May 2017

Sohaba Kon Hai

پتہ ہے صحابہ کون ہیں..؟
نہیں پتہ..؟؟؟؟
اچھا یہ تو پتہ ہو گا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر کیا ارشاد فرمایا تھا..؟؟ آپ نے فرمایا تھا..
"میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں.. اللہ کی کتاب اور اپنی سنت.. تم اگر اِن سے تمسّک رکھو گے تو میرے بعد کبھی گم راہ نہیں ہوگے.."
اب سنو صحابہ اسی سنت اور قرآن کو امت کو منتقل کرنے والے ہیں..
حدیث و سنت صحابہ ہمیں دیتے ہیں کہ حدیث صحابہ ہی کے الفاظ میں سنت رسول ﷺ اور آںحضرت کے اسوہ کا بیان ہے..
صحابہ نبی ﷺ سے قرآن لینے والے ہیں اور امت کو قرآن دینے والے ہیں..
صحابہ وہ ہیں جن کے بارے میں اللہ کی کتاب میں ہے کہ الله ان سے خوش ہے اور وہ الله سے خوش ہیں.. (رضوان الله عليهم اجمعين)
حدیث و سنت کا انکار اصلاً صحابہ پر اعتماد سے انکار ہے اور صحابہ پر اعتماد سے انکار کا مطلب قرآن كو مشكوک کرنا ہے..
ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ "حضرت ! یہ تو بتائیے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی صحابہ تھے اور سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کے ساتھ بھی صحابہ تھے تو کیا ان ہستیوں کو ان کی اجتہادی غلطی پر کوئی سزا ملے گی..؟"
بزرگ نے جواب دیا.. "یہ کیا کم سزا ہے کہ آج میرے اور آپ جیسے لوگ اُن جلیل القدر ہستیوں کے بارے میں کہتے پھرتے ہیں کہ ان سے اجتہادی غلطی ہوئی.."
تو صاحبو ہمیں اپنی عقل و دانش کے گھوڑوں کو لگام دینی چاہئے.. ہمارا یہ کہہ کر خاموش ہوجانا ہی بہتر ہے کہ ان حضرات سے بھی شاید اجتہادی غلطیاں ہوئی ہیں.. لہذا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اپنی عقلوں' خطبوں' فتووں اور طبیعتوں کے کٹہروں میں کھڑا کرنے میں اگر کسی کا خسارہ ہے تو وہ سراسر ہمارا اپنا ہی ہے کہ وہ تو ٹھہرے رضي الله عنهم و رضوا عنه !!!!!

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...