Sunday, 21 January 2018

Bacho k Liye zaher

السلام علیکم،
زیر نظر تصویر  ابراہیم کی ہے
جسے دسمبر 2017 کے آخری ہفتے میں پیٹ درد اور بخار کی شکایت ہوئی ہم سمجھے کہ بچوں کو پیٹ درد اور بخار ہونا کوئی بڑی بات نہیں
پھر ساتھ الٹیاں بھی ہوئیں تو ہم گھبرا گئے چونکہ اتوار کا دن تھا سو قریب کوئی ڈاکٹر دستیاب نہ تھا سو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لے گئے
وہاں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر نے checkup کے بعد اس وقت  الٹراساؤنڈ نہ ہونے کے سبب جنرل ہسپتال لے جانے کا کہہ دیا اور اشارہ دیا کہ اپینڈکس کا کیس ہے ۔
ہم ابراھیم کو جنرل ہسپتال لے گئے جو اسوقت تکلیف سے کراہ رہا تھا
جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے روایتی سستی دکھاتے ہوۓ بد ہضمی کہہ کر ایک ٹیکہ ڈکلوران لگایا اور دوا لکھ کر گھر بھیج دیا
رات کو درد شدید ہونے پر چلڈرن ہسپتال لے گئے وہاں ڈیوٹی پر موجود  لیڈی ڈاکٹر نے اٹھ کر دیکھنا بھی گوارہ نہ کیا اور فوڈ پوآئزن بتایا اور تین انجیکشن لگا دئے
ہمارے کہنے کے باوجود بھی اس نے الٹراساؤنڈ نہیں کیا اور اپینڈکس چیک یا ایڈمٹ نہ کیا
صبح تک صورت حال کنٹرول سے باہر تھی ہم بجاے چلڈرن ہسپتال جانے اور تین انجکشن لگوانے جو کہ ڈاکٹر نے بتائے تھے کہ تین دن صبح شام لگنے ہیں بچے کو دوبارہ فوجی فاؤنڈیشن لے گئے
وہاں پہنچتے ہی ابراھیم کو فوری طور پر ایڈمٹ کر لیا گیا فوری ٹیسٹ کئے گئے، بنا مزید تاخیر آپریشن تھیٹر میں لے گئے
 تاخیر کی وجہ سے اپینڈکس پھٹ چکا تھا ، اور بڑی آنت میں پتھر بھی تھا جسے Faecolith فائیکولتھ کہتے ہیں

خیر آپریشن کامیاب رہا اللّه کے فضل و کرم سے اور اللّه نے ہمارے بچے کو نئی زندگی دی

اب آپ کو تصویر میں موجود ان سلانٹی ، کرکرے ,  بلے بلے دال چنا اور Lays Chips کی تباہ کاریوں سے آگاہ کریں کہ اس مصیبت کے ہم پر  آنے میں ان تینوں کا بڑا ہاتھ رہا Lays اور Kurkuray میں پلاسٹک ہے جو بڑی آنت میں پتھر کی وجہ بنتا ہے

ایک عرصے سے ابراھیم کرکرے ، Lays اور سلانٹی اور کبھی بلے بلے دال چنا کھا رہا تھا تقریبا روزانہ ہی اور نتیجہ بڑی آنت میں پتھر کی صورت میں نکلا جو ان چیزوں کو تواتر کے ساتھ استعمال کرنے کی وجہ آھستہ آھستہ بڑھ رہا تھا اور اس کے سبب گینگرین بن گیا تھا۔
اللّه ہی کا کرم تھا ورنہ ہمارے پاس تو زندہ رہنے کی وجہ ہی نہ رہتی 
میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر التجا ہے کہ خدا کے لئے اپنے بچوں کو ان تمام اور دیگر ایسی اشیاء سے دور رکھیں یہ کمپنیاں موت بانٹ رہی ہیں چند روپوں کی خاطر معصوم جانوں سے کھیل رہی ہیں

اور اللّه سے دعا ہے اللّه سرکاری ہسپتالوں میں موجود پلاسٹک کے ڈاکٹروں کو ہدایت دے

اللّه آپ سب کے پیاروں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

آپ سب دوست احباب سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو تشہیری خیال نہ کریں بلکہ معاشرتی اصلاح کی غرض سے share کریں تاکہ ماں باپ بچوں کو یہ سب کھانے سے روکیں اور اگر کوئی صاحب ہمت ان سرکاری ہسپتال والوں کے کان کھینچ سکتا ہو تو ضرور کھینچے

آج ہمارا بچہ اس تکلیف سے گزرا ہے کل اللّه نہ کرے کسی اور کے بچے پر ایسا وقت آئے
آمین ثم آمین

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...