Sunday, 21 May 2017

Adakar

فلموں میں اداکاری کرنے والی گوری اداکارہ سیدھے راستے پر آگئی، اسلام قبول کرلیا لیکن پھر برطانیہ میں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کر ہر مسلمان کا دل افسردہ ہوجائے
----------------------------------------------------
مشہور برطانوی سپر ماڈل و اداکارہ کمبرلی مائنرز جب تک رسالوں اور فلموں کی زینت تھیں تو سارے برطانیہ کی آنکھ کا تارا تھیں، لیکن جیسے ہی انہوں نے گناہ کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کے روشن راستے پر قدم رکھا تو اپنے ہی ان کے دشمن ہو گئے اور انہیں کوئی عام مجرم نہیں بلکہ دہشت گرد قرار دے دیا۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایجنسیوں نے کمبرلی مائنرز کے سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک عرصے سے اسلام کے متعلق معلومات حاصل کررہی تھیں اور متعدد مذہبی لوگوں سے رابطے میں تھیں لہٰذا وہ دہشت گردوں کی ساتھی ہیں۔ ان کے فیس بک اکاﺅنٹ پر نقاب پہنے ہوئے ان کی تصویر سامنے آئی تو برطانوی ایجنسیوں نے انہیں باقاعدہ دہشت گرد اور دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کی ملزم قرار دے دیا۔
بریڈ فرڈ شہر سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ماڈل ماضی میں ماڈلنگ اور فلموں کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے غیر مطمئن تھیں اور سکون کی تلاش میں تھیں جو بالآخر اسلام کی تعلیمات میں مل گیا۔ انہوں نے اپنے خلاف کی جانے والی تنقید اور الزامات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ کچھ بھی نہ پہنیں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن آپ پردہ شروع کردیں تو ہر کوئی آپ کو شدت پسند قرار دیتا ہے۔“
کمبرلی کے خلاف برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 اور انسداد دہشتگردی پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق کمبرلی مائنرز پر دہشتگردوں سے تعلق اور شام میں موجود برطانوی نژاد دہشت گرد سے قریبی تقریبات کے الزام ہیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ شام جاکر برطانوی نژاد دہشتگرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
دوسری جانب کمبرلی مائنرز نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف قلبی سکون اور اطمینان کے لئے اسلام کی جانب مائل ہوئیں اور نقاب اس لئے اوڑھتی ہیں کہ اس میں خود کو محفوظ تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے اس الزام کی بھی تردید کی کہ وہ کسی شدت پسند سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
کمبرلی مائنرز کی وضاحت کے باوجود برطانوی ایجنسیاں انہیں مشکوک قرار دے رہی ہیں اور دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات کے تحت ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔ سچ ہے، اہل مغرب کی نظر میں مسلمان ہونے سے بڑا جرم کیا ہوسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...