#استغفار_کی_عادت
آپ اسے پڑھنے کے بعد إن شاء اللہ استغفار کے عادی بن جائیں گے.
ایک بار ایک شخص امام حسن بصری کے پاس آیا اور ان سے شکایت کی:
"آسمان ہم پر بارش نہیں برساتا."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو. (یعنی استغفر الله کرو)"
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور کہا،
"میں غربت کی شکایت کرتا ہوں."
انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
پھر ایک اور شخص ان کے پاس آیا اور شکایت کی،
"میری بیوی بانجھ ہے؛ وہ بچے پیدا نہیں کر سکتی.
" انھوں نے جواب دیا:
" اللہ کی بخشش طلب کرو."
جو لوگ موجود تھے انہوں نے امام حسن سے فرمایا:
"ہر بار شخص آپ کے پاس شکایت لے کر آیا، آپ نے صرف اللہ سے بخشش طلب کرنے کی اسے ہدایت کی؟" امام حسن بصری نے کہا،
"کیا تم نے اللہ کا کلام نہیں پڑھا؟
"آپنے رب سے بخشش طلب کرو. بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے. وہ کثرت سے تم پر بارش برسائے گا. اور تمہیں خوب پے در پے مال و اولاد میں ترقی دے گا؛اور تمہیں باغات عطا فرمائے گا اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا. "
_ [نوح (71): 10-12] _
"اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وہ استغفار بھی کرتے ہوں."
_ [الانفال (8): 33] _
کبھی استغفار نہ چھوڑو!
برئے مہربانی اسے شیئر کریں اور یاد رکھیں کہ آپ کو ثواب ملے گا ان تمام لوگوں کو یاد دہانی کرانے کی وجہ سےجو آپ کے یاد دلانے سے استغفار کریں گے۔
رسول اللہ (صلي الله عليه و سلم) نے فرمایا کہ :
"اگر کوئی مسلسل بخشش طلب کرے, تو اللہ اسے ہر تکلیف ،بے چینی سے آرام دے دیتا ہے، اور وہاں سے اسے فراہم کرے گا جہاں سے اس نے گمان بھی نہ کیا ہو."
_ [ابو داود حدیث نمبر 59] _
Haris Khan jadoon
Wednesday, 17 May 2017
Astaghfar
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment