بھارت کو تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز،’’خالصتان‘‘ کی ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے
---------------------------------------------------------------
بھارت کو تاریخ کا سب سے بڑا سرپرائز،’’خالصتان‘‘ کی ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے، تفصیلات کے مطابق بھارت کو تاریخ کے سب سے بڑا سرپرائزکا سامناکرنا پڑ گیا ہے جیل پر حملہ کرکے ،’’خالصتان‘‘ تحریک کے اہم ترین رہنما ؤں کو فرارکروادایاگیا،بھارت سمیت پوری دنیامیں سکھ برادری میں خوشی کی لہر، ’’چنگاری‘‘ بھڑک اُٹھی،سکھ آزادی کیلئے نکل پڑے، سکھوں کی تحریک آزادی خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو اپنے چار ساتھیوں سمیت پٹیالہ جیل سے فرار ہو گئے۔
پنجاب بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ سکھوں کی تحریک نے پھر سر اٹھالیا ، خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو جیل سے فرار ، بھارتی میڈیا کے مطابق دس مسلح افراد نے پٹیالہ کی نابھہ جیل پر دھاوا بولا اور ہرمندر سنگھ منٹو کو چار ساتھیوں سمیت آزاد کروا لیا۔ حملہ آور پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ جیل پولیس منہ تکتی رہ گئی ، ہرمندر سنگھ کے ساتھ فرار ہونے والوں میں گرپریت سنگھ ، وکی گوندرا ، نتن دیول اور وکرم جیت سنگھ وکی شامل ہیں۔ انہیں نومبر دو ہزار چودہ میں پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ہرمندر سنگھ منٹو پر دہشتگردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔ اس واقعے کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں ، کئی دہائیوں تک دبے رہنے کے بعد خالصتان تحریک نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ بھارت میں مقیم سکھوں نے تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے کئی مرتبہ پاکستان سے سفارتی سطح پر مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ بھارت میں سکھوں پر مظالم بھی بڑھ چکے ہیں جس پر سکھ عوام نے ہر فورم پرآواز اٹھائی جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بلند ہو رہی ہے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ملزمان کو فرار کرانے کے لئے گاڑی استعمال کی تاہم پنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔حملہ آوروں نے سو سے زائد راونڈز بھی فائر کئے۔بھارتی حکام نے اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمیندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔واضح رہے خالصتان لبریشن فورس کے49 سالہ سربراہ ہرمیندر سنگھ 2014 سے جیل میں تھے، ان کی گرفتاری کو بھارتی سرکار کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بھارتی پنجاب میں کیے جانے والے آپریشن کی سب سے بڑی فتح قرار دیا گیا تھا۔
ہرمیندر سنگھ 90 کی دہائی کے اوائل سے سکھ علیحدگی پسندوں کے ساتھ شامل تھے اور انہوں نے بھارتی حکومت کو اپنی کارروائیوں میں بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ ہرمیندر سنگھ اور ان کے قریبی ساتھی گرپیت سنگھ عرف گوپی کو 2014 میں تھائی لینڈ میں پکڑا گیا تھا اور انہیں دہلی ائرپورٹ سے بھارتی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔خالصتان کی آزادی کی تحریک کے سربراہ کم از کم دہشت گردی کی 10 بڑی وارداتوں میں مطلوب تھے ان کے ساتھی گوپی کو 2013 میں اہم ہندو لیڈروں کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنادیا تھا۔
Haris Khan Jadoon
Wednesday, 17 May 2017
Bharat/ Khalistan
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment