Wednesday, 10 May 2017

CAMEL

اس اونٹ کا مالک اسے پورا دن سخت گرمی میں باندھ کر بھول گیا، جب یاد آیا اور اسے کھولنے آیا تو اونٹ نے اِس كے ساتھ کیا کیا؟
------------------------------------------------------
اکثر لوگ بے زبان جانوروں سے ظالمانہ سلوک کرتے ہیں اور انہیں اپنے ظلم کا احساس تک نہیں ہوتا۔ عموماً بے زبان جانور اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر خاموش رہتے ہیں مگر بھارت میں ایک اونٹ نے اپنے مالک کے ظلم کا ایسا بدلہ لیا کہ دیکھنے والے لرز اٹھے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع بارمر کے ایک گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ نے شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ منگتا گاؤں سے تعلق رکھنے والا کسان اورجا رام اپنے کچھ مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف تھا اور اس دوران یہ بھول ہی گیا کہ اس نے اپنے اونٹ کو دھوپ میں باندھ رکھا تھا۔ اورجا رام نے اونٹ کو کھونٹے سے باندھنے کے بعد اس کی اگلی ٹانگیں بھی باندھ دی تھیں اور پھر اپنی مصروفیات میں ایسا گم ہوا کہ بیچارے اونٹ کا خیال ہی نہ رہا۔ اونٹ دن بھر جھلسادینے والی دھوپ سہتا رہا کیونکہ وہ اپنی جگہ سے ہلنے جلنے سے بھی قاصر تھا۔
بالآخر جب اورجا رام کو اونٹ کا خیال آیا تو اسے کھولنے کے لئے گیا۔ جب وہ اونٹ کی ٹانگوں پر بندھی رسی کھول رہا تھا تو غضب ناک جانور نے اس کی گردن کو اپنے منہ میں دبوچ لیا اور اسے زمین سے اٹھا کر ہوا میں گھماتے ہوئے دوبارہ زمین میں دے مارا۔ اونٹ نے اورجا رام کی گردن کو اس زور سے جھنجوڑا کہ یہ دھڑ سے علیحدہ ہوگئی۔ اس کے بعد بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے بے حس و حرکت پڑے مالک کے جسم کو بری طرح چبا ڈالا۔
اس دوران بڑی تعداد میں دیہاتی چیختے چلاتے جمع ہوگئے لیکن اس اونٹ پر تو ایسا جنون طاری تھا کہ وہ کسی طور سنبھل نہیں پا رہا تھا۔ گاؤں کے تقریباً دو درجن مردوں نے چھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد اسے قابو کیا۔

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...