دل کے مریض چھٹی کے دن کیا کھائیں ۔
آج چھٹی کا دن ہے ۔ دل کے مریض کھانے میں بہت احتیاط کریں خاص طور پر وہ لوگ جن کو حال ھی میں ھارٹ اٹیک ھوا ھے یا جن کی انجیوپلاسٹی ھوئی ہے یا جن کی اوپن ھارٹ سرجری ھوئی ہے، آج کے دن کھانے پینے کے معاملات میں خیال کریں ۔
چھٹی کے دن چونکہ خاندان کے لوگ عام طور پر جمع ھوتے ہیں اس لئے کوشش کی جاتی ہے کہ کھانوں کی انواع واقسام کی ڈشز تیار کی جائیں ۔ بعض کھانے کافی مرغن ھوتے ہیں ۔ اکثر گھروں میں چھٹی کے دن زیادہ تر بازار سے کھانے منگوا لئے جاتے ہیں ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ ھو ٹلوں کے کھانے دل کے مریضوں میں زیادہ تکلیف پیدا کرسکتے ہیں ۔
آپ دل کے مریض ہیں تو آپ کے لئے مزیدار قسم کی سلاد ، دلیہ ، کھچڑی ، دال چاول ، بھاپ میں بنی ہوئی مزیدار مچھلی ، دیسی مرغ یا دیسی مرغ کے کباب ، جو اور اسی طرح کی دوسری اجناس کی ڈشز تیار کی جاسکتی ہیں ۔لیکن اگر آج آپ کا روائیتی کھانوں سے لطف اندوز ھونے کو بہت ہی دل کر رھا ہے تو آپ یہ کر سکتے ہیں کہ دو چار نوالے لے لیں لیکن احتیاط کریں کہ نوالہ بہت بڑا نہ ھو اور اس کو بہت آہستہ آہستہ چبائیں ۔ اگر آپ اس خوراک کا ذائقہ محسوس کر کے کھائیں گے تو نہ صرف ایک دو نوالوں سے ہی آپکی طبیعت مطمئن ھو جائیگی بلکہ آپ کے دل پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا ۔ کھانے کے بعد پیٹ بھر کر پانی پینے سے پرھیز کریں ۔
ایک بڑی احتیاط ۔ کھانے کے بعد اسے ھضم کرنے کے لئےتیز چلنے سے گریز کریں ۔ رفع حاجت کے لئے جانا ہے یا وضو کرنا ہے ، نماز پڑھنی ہے ، سب کچھ کھانے سے پہلے کرلیں ۔ کھانے کے بعد ایک گھنٹے تک آرام کریں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔
Sunday, 7 May 2017
Heart ..... pation
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment