Sunday, 7 May 2017

Indian army

وہ وقت جب بھارتی فوج کی "ذہانت" نے دنیا کو ہنسنے پر مجبور کر دیا
--------------------------------------------------------------------
بھارتی افواج اپنی غیر معمولی بوکھلاہٹ کیلئے خصوصی شہرت رکھتی ہیں لیکن چند واقعات تو ایسے ہیں کہ جو عالمی سطح پر لطیفوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ممتاز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک ایسے ہی واقعے کا تذکرہ کیا ہے جو ”دفاعی مہارت“ کا زبردست نمونہ ہے۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھارت اور چین کے درمیان ہمالیہ کے علاقہ میں سرحدی تنازعہ کی وجہ سے بھارتی افواج چینی ”دراندازیوں“ پر گہری نظر رکھے ہوئے تھیں۔ فوج کے اعلیٰ افسران کو بتایا گیا کہ چین کے ڈرون طیارے رات کی تاریکی میں بھارتی سرحد پار کرکے نہ صرف بھارتی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ جاسوسی کا عمل بھی جاری ہے۔ اس اطلاع کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا اور اگلے چھ ماہ تک یہ مشاہدہ جاری رہا۔ چینی جاسوس ڈرون ہر رات بھارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے لیکن چونکہ فوج ان کا پوری طرح تعاقب نہیں کر پا رہی تھی اس لئے ”انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرو فزکس“ کی مدد لی گئی۔
ماہرین فلکیات نے جب ان ڈرون طیاروں کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سیارہ مشتری اور سیارہ زحل ہیں جنہیں چھ ماہ سے بھارتی افواج چینی ڈرون سمجھ کر ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھیں۔ اس انکشاف کے بعد معاملے کو مکمل طور پر دبا دیا گیا لیکن یہ واقعہ اس قدر دلچسپ تھا کہ مکمل رازداری کے باوجود عالمی میڈیا کو اس کی خبر ہو گئی اور جس نے بھی سنا وہ داد دیے بعیر نہ رہ سکا۔😂😂😂😂

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...