Thursday, 15 June 2017

Ayat ul Qursi

آیت الکرسی کے فضائل و خواص
•حضود صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھا کرے تو اس کے جنت میں داخل ہونے میں سواۓ موت کے کوئ چیز مانع نہیں یعنی موت کے بعد وہ فورًا جنت کے آثار اور راحت و آرام کا مشاہدہ کرنے لگے گا۔(نسائی)
•حدیثِ انس رضى الله تعالى عنه میں ہے کہ آیتہ الکرسی چوتھائی قرآن ہے۔(رواہ احمد)
•حدیث میں ہے کہ جب بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، الله تعالى کی طرف سے حفاظت کرنے والا ایک فرشتہ مسلسل تمہارے ساتھ رہے گا اور شیطان صبح تک تمہارے پاس نہیں آۓ گا۔ نیز اس کی تلاوت تیری اور تیری اولاد کی حفاظت کا ذریعہ بنے گی نیز تیرے اور آس پاس کی مکانوں کی بھی حفاظت ہو گی۔(مشكٰوة)
•حضرت ابو ہریرہ رضى الله تعالى عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جو شخص صبح کو سورة فاتحه ، آية الكرسي اور حم تنزيل سے اليه المصير تک پڑھ لے وہ شام تک نا پسندیدہ اور تکلیف دہ امور سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لیا کرے وہ صبح تک محفوظ رہے گا۔ ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ جس مال یا اولاد پر آیت الکرسی پڑھ کر دم کر دو گے یا لکھ کر (مال میں) رکھ دو گے یا بچے کے گلے میں ڈال دو گے شیطان اس مال و اولاد کے قریب بھی نہ آۓ گا۔(حصن حصین)
•جمعہ کے روز بعد نماز عصر خلوت میں ستر بار پڑھنے سے قلب میں عجیب کیفیت پیدا ہوگی۔ اس حالت میں جو دعاء کرے قبول ہو۔ آیت الکرسی۔ اور جو شخص اس کو تین سو تیرہ بار پڑھے خیر بیشمار اس کو حاصل ہو۔ اگر وقتِ مقابلۂِ دشمن کی ۳۱۳ بار پڑھے تو غلبہ حاصل ہو۔
•جو شخص آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد اور گھر میں جاتے وقت اور رات کو لیٹتے وقت پڑھا کرے تو فقیر سے غنی ہو جاۓ اور بے گمان رزق ملے۔ چوری سے مامون ہو جاۓ۔ رزق بڑھے کبھی فاقہ نہ ہو۔اور جہاں پڑھے وہاں چور نہ جاۓ۔
•آیت الکرسی کے کل حروف 184 ہیں۔ قرآن و حدیث کے قانون کے مطابق ہر حرف پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے۔ لہٰذا:
ایک مرتبہ پڑھنے پر نیکیاں
10:heavy_multiplication_x:184 = 1840
ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنے پر نیکیاں :
1840 :heavy_multiplication_x: 5 = 9200
مہینہ بھر کی کل نیکیاں:
9200 :heavy_multiplication_x: 30 = 276000
سال بھر میں کل نیکیاں:
276000 :heavy_multiplication_x: 30 =33,12,000.

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...