Sunday, 4 June 2017

Boycott

#بائیکاٹ_کا_بائیکاٹ_کریں
ہاتھ میں آئی فون-بلیک بیری -سیمسنگ ، پیروں کے نیچے گاڑی کا پیڈل ، ٹھنڈے کمروں سے نکلے برگر بچے اُن فروٹ فروش ریڑھی والوں
سے بائیکاٹ کرنے چلیں ہیں جو ہوائی چپل پہنا دھوپ میں کھڑا پھل بیچ رہا ہے ---
تعجب کی بات ہے ان میں سے کسی ریڑھی والے کا ُاونچا مکان تو کیا اپنے گھر بھی نہیں ، عید کے دنوں میں بھی یہ اپنا ٹھیا لگائے کسی چوک پر کھڑے ہوتے ہیں اور انکے بچوں کے کپڑے بھی آپکی میری طرح برینڈز کے نہیں ہوتے بلکے نئے کپڑے لینا بھی بہت ہی دُشوار ہوتا ہے ۔
جی یہ وہی ریڑھی پر کھڑے ہونے والے ہیں جنکے اپنے بچے اپنے باپ کی ریڑھی سے روز پھل اٹھا کر اسکی مٹھاس نہیں چک سکتے ----
جب دال ، چاول ، چینی مہنگی ہوئی تو کوئی بائیکاٹ نہیں ہوا ؟
زخیرہ اندوزوں کے خلاف ہم بول بھی نہیں سکتے !!
جب بلیک میں آٹا ، چینی ملنے لگا جب کوئی صدا نہیں سنائی گئی ؟
مرغی چار سو روپے کلو سے اوپر ہوئی جب کوئی چیخ و پکار سنائی نہیں دی گئی شاید اس لیے کہ حمزہ شہباز کا کاروبار تھا !
جب ایل پی جی کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں تو کوئی نعرہ نہیں لگایا گیا شاید بھٹو کے کسی رشتیدار کے تعلقات ہیں اس خاص گیس سے !!
کپڑا مہنگا خریدنا--- بلکے برینڈز پہننا اس پر بھی کوئی شور برپہ نہیں ہوتا کیوں کہ حکمرانوں کی کپڑے کی ملز ہیں !
مکان بنانا اتنا دشوار ہے کہ غریبوں کی بستیاں اجاڑ کر وہاں ٹاون بنائے جارہے ہیں اب تو مقدس گائے نے بھی پراپرٹی ڈیلر کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے اس پر کوئی احتجاج نہیں بنتا ؟
لہسن ادرک کو کیمیکل میں ڈال کر سائز اور وزن میں بڑھایا جارہا ہے اس پر کوئی چوں تک نہیں کرتا !
گٹر کی چکنائی سے صابن اور گھی تیار کئے جارہے ہیں مگر مجال ہے کوئی مائی کا لال بولے بھی!!
ادویات اور شرابیں مہنگے ترین ریٹ پر خریدنے میں بھی کوئی قباحت نہیں !!
ایسے لاتعداد معاملوں میں ہمارے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگتی ہاں غریب پھل فروش سے پنگا لینے کی ہم نے ٹھان لی ہے ____
صبح پانچ بجے سے پہلے منڈی جانا اور اپنے پیٹھ ، گدھا گاڑی پر فروٹ لوڈ کرنا کوئی بڑی بات نہیں اب ہم انکو بتائیں گے کہ تم ہم سے پہلے اُٹھ کر کوئی تیر نہیں مار لیتے جو اتنا مہنگا فروٹ دو گے ۔
کسانوں کو ہر سال رلیف دینے کا اعلان تو ہم کردیں گے مگر جب بھی حقوق دینے کی آواز کہیں سے آئی گی ہم نمٹ لے گے !!
تمہارے بڑے سیٹھوں کو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے کیوں کہ اپنے سے بڑے کا غصہ ہم اپنے سے جھوٹوں پر اتارنے کو مردانگی کہتے ہیں !!
اب ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے مہنگے داموں میں پھل بیچتا ہے ...؟؟

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...