#تورات کا عالم
.
ایک مرتبہ تورات کا ایک عالم حضرت علیؓ کے پاس آیا اور اس نے آپ کے سامنے اپنے چند سوال پیش کئے اور کہا کہ آپ مجھے ان سوالوں کے فوری طور پر جواب دیں۔
.
حضرت علیؓ نے اس سے فرمایا کہ تم سوال کرو۔اس نے کہا آپ یہ بتائیں کہ وہ کون سا مرد ہے جس کی نا والدہ ہے اور نہ والد ہے اور یہ بتائیں کہ وہ کون سی عورت ہے جس کی نہ والدہ ہے اور نہ ہی کوئی والد ہے اور وہ کون سا مرد ہے
.
جس کی والدہ تو ہے مگر والد نہیں ہے اور وہ پتھر کون سا ہے جس سے ایک جانور کی ولادت ہوئی ہے اور وہ کون سی عورت ہے جس نے ایک ہی دن میں صرف تین پہروں میں ایک بچہ کو جنم دیا اور کون سے وہ دو دوست ہیں جو کبھی بھی آپس میں دشمن نہیں بنیں گے اور وہ کون سے دو دشمن ہیں جو کبھی دوست نہیں بنیں گے۔اس عالم کے سوالات ختم ہوتے ہی حضرت علیؓ نے اس سے فرمایا کہ تمہارے سوالوں کے جوابات یہ ہیں
.
کہ وہ مرد جس کی نہ والدہ ہے اور نہ والد وہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور وہ عورت جس کی نہ والدہ ہے اور نہ ہی والد وہ حضرت بی بی حوا علیہ السلام ہیں۔جس پتھر کے بارے میں تم نے پوچھا ہے وہ پتھر ہے جس سے حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ عورت جس نے ایک ہی دن میں تین پہروں میں ایک بچے کو جنم دیا وہ حضرت مریم علیہ السلام ہیں۔جن کو ایک پہرمیں حمل ٹھہرا اور دوسرے پہر میں زچگی کی درد ہونا شروع ہوئی اور تیسرے پہر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت پاک ہوگئی اور وہ دوست جو کبھی بھی آپس میں دشمن نہ بنیں گے وہ روح اور جسم ہیں اور وہ دشمن جو آپس میں کبھی بھی دوست نہیں بنیں گے موت اور زندگی ہیں۔یہ جوابات سن کر وہ عالم حیرت کے سمندر میں کھوگیا اور کہنے لگا،اے علیؓ بلاشبہ آپ نے درست جواب دئیے ہیں اور واقعی آپ علم کے شہر کا دروازہ ہیں۔-
Thursday, 8 June 2017
Torat ka alam
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment