دنیا کا وہ واحد ملک جس کی ائیرفورس صرف صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کرتی ہے
--------------------------------------------------
سکولوں میں دوپہر کے بعد چھٹی اور شام ڈھلنے سے قبل کاروباری دفاتر کا بند ہو جانا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن کیا یہ بھی ممکن ہے کہ کسی ملک کی ائرفورس بھی شام ڈھلتے ہی چھٹی کر کے گھر چلی جائے، اور پھر صبح ہونے پر ہی دوبارہ کام پرواپس آئے؟ جی جناب، ایسا بھی ہوتا ہے، اور یہ کہیں اور نہیں بلکہ ترقی یافتہ ترین ممالک میں شمار ہونے والے ملک سوٹزرلینڈ میں ہوتا ہے۔
یہ دلچسپ معاملہ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا جب 2014 میں ایتھوپین ائیرلائنز کی ایک پرواز کو ہائی جیک کر کے سوٹزرلینڈ لے جایا گیا۔ ہائی جیک ہونے والے طیارے کو فرانسیسی جنگی جہازوں نے گھیر رکھا تھا، کیونکہ اس وقت سوٹزرلینڈ کی اپنی ائرفورس حسب معمول چھٹی کر کے گھر جا چکی تھی۔
اس ترقی یافتہ ملک کی ائرفورس کا یہی معمول ہے۔ صبح 8 سے لے کر شام 5 بجے تک کام اور پھر چھٹی، حتٰی کہ ائرڈیفنس سسٹم بھی بند کر دیا جاتا ہے اور جنگی جہازوں پر بھی حفاظتی غلاف چڑھا دئیے جاتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے محدود بجٹ کی وجہ سے ایسا کرنا مجبوری ہے۔ جب بے شمار اور اخرجات ہوں تو کل وقتی فوج کا خرچ کون اٹھائے۔ سوئس حکام نے فرانس کو اجازت دے رکھی ہے کہ اس کے ائرسپیس کی جانب کوئی مشکوک طیارہ بڑھے تو فرانسیسی ائرفورس اسے گھیر لے، البتہ اس کے ائرسپیس میں کسی بھی طیارے کو مار گرانے کی اجازت نہیں۔
Sunday, 7 May 2017
amaxing airforce
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment