Thursday, 11 May 2017

Dawn leaks

اگر پاک فوج ایکشن لیتی تو ۔۔۔۔  ؟؟؟

ٹویٹ نامکمل نوٹیفیکیشن  پر گی گئی تھی جو مکمل ہونے پر واپس لے لی گئی۔ کیونکہ ٹویٹ میں موجود بعض الفاظ پر حکومت اپنی توہین محسوس کر رہی تھی ۔۔۔

اب ۔۔۔۔۔

اگر نوٹیفیکیشن اتنی ہی بے ضرر ہوگئی ہے اور ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہو گیا ہے تو  حکومت وہ "مکمل شدہ" نوٹیفیکشن سامنے لائے اور قوم کو بتائے کہ اس میں کیا کیا ہے؟؟

خیال رہے کہ ڈان لیکس کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود حکومت نے "نیشنل سیکورٹی بریچ " قرار دیا تھا۔ اس لیے امید ہے کہ اس نوٹیفیکیشن میں حکومت نے کم از کم مندرجہ باتوں کا تعئن ضرور کیا ہوگا۔

ڈان اخبار کی اس من گھڑت کہانی کا اصل خالق کون تھا؟
ڈان اخبار میں یہ من گھڑت کہانی پلانٹ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
نیشنل سیکورٹی بریچ کی سزا کیا ہونی چاہئے؟

فرض کریں عین اس وقت جب نواز شریف کو " سیاسی شہادت" اور جلد انتخابات کی سخت ضرورت ہے پاک فوج خود آرمی ایکٹ کے تحت ملزموں کے خلاف ایکشن لیتی تو کیا ہوتا ؟

کیا واقعی مارشل لاء سے کم پر بات رک سکتی تھی ؟

پاک فوج کا سپریم کمانڈر صدر ممنون حسین ہے۔ بطور سپریم کمانڈر اگر ممنون حسین پاک فوج کو مریم نواز کے حوالے سے کوئی ہدایت یا حکم جاری کرتا تب ؟

کیا صورت حال بنتی؟  حکم عدولی یا مارشل لاء ؟
یا اگر پارلیمنٹ سے ہی کوئی فوری آئینی ترمیم سامنے آتی تب ؟ پاک فوج روند ڈالتی اس کو؟
(یہ بھی یاد رکھیں کہ مریم نواز کے خلاف ثبوت محض چند وائبر پیغامات ہیں وہ بھی اس کے اپنے موبائل سے نہیں کیے گئے۔ اس قسم کے ثبوتوں کو پاکستان کی عدلیہ ایک منٹ میں اڑا دیتی ہے یوں ایک اور تماشا بنتا)

پاکستان کا کونسا سیاسی لیڈر اس مارشل لاء کو خوش آمدید کہتا؟

فوری انتخابات کا مطالبہ ہوتا وہ بھی فوج ہی کرواتی ان حالات میں ؟

سرحدوں کی صورت حال، مردم شماری اور ردالفساد میں مصروف فوج اور سی پیک کے معاملات کو مدنظر رکھیں!

یاد رکھیں پاک فوج غلطی کر سکتی ہے غداری نہیں اور یہاں غلطی بھی نہیں کی گئی ہے۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ ٹویٹ رد کرنے پر عوام نے پاک فوج کی جو واہ واہ کی وہ اس سے بے خبر تھی؟ اگر کم ظرف ہوتی تو مزید داد سمیٹنے کے لیے وہ اس معاملے کو اور آگے بڑھاتی سیاست دانوں کی طرح ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔۔

جانیں قربان کرنے والی پاک فوج نے اس بار پاکستان کے لیے اپنا وقار قربان کیا ہے۔
امید ہے اسکا احساس لوگوں کو ہوجائیگا ۔۔ جلد یا بدیر ۔۔۔

پاک فوج زندہ باد ۔۔۔۔۔۔ پاکستان پائندہ باد ۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

Hazrat Umar (R.A)

حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...