ہم انسان معاشرتی زندگی کےلئے توانائی کے محتاج ہیں‘ ہم توانائی کا بڑا حصہ تیل اور گیس سے حاصل کرتے ہیں لیکن یہ تمام ذرائع مل کر بھی سورج کی توانائی کا ایک فیصد نہیں بنتے چنانچہ سائنس دان پچھلے بیس برس سے سورج کو فوکس کر رہے ہیں‘ یہ گیس اور پٹرول کی محتاجی سے نکلنے کےلئے زمین پر سورج جیسا لیکن محدود اور کنٹرولڈ فیوژن کرنا چاہتے ہیں‘ یہ اس کےلئے فیوژن ری ایکٹر بنارہے ہیں‘ یہ پراجیکٹ چین میں زیر تعمیر ہے اور دنیا کے آٹھ بڑے ممالک فیوژن ری ایکٹر کےلئے چین کی مدد کر رہے ہیں‘ فیوژن ری ایکٹر کےلئے ہیلیم گیس درکار ہے‘ یہ گیس ہماری فضا میں انتہائی کم ہے‘ سائنس دان کم یابی کی وجہ سے اسے ”نوبل گیس“ کہتے ہیں‘ ہم اگر اپنی فضا کو نچوڑیں تو ہم اس سے بمشکل 15 ٹن ہیلیم گیس حاصل کر سکیں گے‘ چاندہماری زمین کے قرب و جوار میں واحد مقام ہے جس پر 50 لاکھ ٹن ہیلیم گیس موجود ہے۔
چین نے جون 2014ءمیں چاند سے ہیلیم گیس لانے کا فیصلہ کر لیا‘ چینی سائنس دان دن رات اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں‘ یہ لوگ جس دن کامیاب ہو جائیں گے اس دن چین کی توانائی کی تمام ضرورتیں پوری زندگی کےلئے پوری ہو جائیں گی‘ یہ منصوبہ پہیئے‘ بجلی کی ایجاد‘ ریڈیو سگنلز اور کمپیوٹر کی ایجاد سے بڑا بریک تھرو ہو گا‘ انسان کو اس کے بعد توانائی کےلئے کسی ذریعے کی ضرورت نہیں رہے گی‘ ہم بلب سے جہاز تک دنیا کی ہر چیز فیوژن توانائی سے چلائیں گے ۔
آپ اب جاپان کی طرف آئیے‘ جاپان کی کمپنی Shimizu کارپوریشن نے چاند کے خط استوا پر سولر پینل کی 250 میل لمبی بیلٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا‘ یہ بیلٹ سورج کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرے گی اور یہ بجلی شعاع بن کر زمینی سٹیشن پر اترے گی‘ یہ بیلٹ ”لونر رنگ“ کہلائے گی‘ یہ جاپان کو روزانہ 13 ہزار ٹیراواٹ بجلی دے گی‘ امریکا اس وقت 4100 ٹیراواٹ بجلی پیدا کررہا ہے گویا جاپان صرف ایک منصوبے کے ذریعے امریکا کی کل پیداوار سے تین گنا زیادہ بجلی حاصل کرے گا‘ یہ بجلی سال کے بارہ مہینے دستیاب ہو گی‘ یہ ماحولیاتی آلودگی بھی نہیں پھیلائے گی اور اس کےلئے خام مواد بھی درکار نہیں ہوگا۔
یہ کیا ہے؟ یہ انسان کی صرف ایک ضرورت یعنی بجلی پر ہونے والی ریسرچ ہے اور یہ ریسرچ چیخ کر بتا رہی ہے‘ ہم سے چند ہزار کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہم جیسے انسان چاند اور سورج سے اتنی بجلی حاصل کریں گے جو 245 ممالک پر پھیلی اس دنیا کے سات ارب لوگوں کے بلب‘ چولہے‘ اے سی‘ ہیٹر اور گاڑیاں چلا ئے گی‘آپ ان دونوں منصوبوں کو سائیڈ پر رکھ دیں اور ایک اور حقیقت ملاحظہ کیجئے‘ دنیا میں 2000ء تک گیس اور پٹرول گاڑیاں چلانے کا واحد ذریعہ ہوتا تھا لیکن آج دنیا میں ہائی برڈ گاڑیاں بھی ہیں اور یورپ‘ امریکا اور آسٹریلیا میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بھی دھڑا دھڑ بن رہی ہیں‘ یہ گاڑیاں انجن کے بغیر چلتی ہیں‘ آپ بیٹری ری چارج کرتے ہیں اور پانچ سو کلو میٹر سفر طے کرلیتے ہیں‘ دنیا میں سولر انرجی سے اڑنے والے جہاز بھی بن چکے ہیں‘ دنیا 2020ءتک ”سولر فلائیٹس“ کے مزے لوٹے گی‘ دنیا بھر کے سائنس دان ”کرشماتی ادویات“ بھی ایجاد کر رہے ہیں‘ آپ بچوں کو ویکسین دیں گے اور بچے زندگی بھر کے لئے متعدی امراض سے محفوظ ہو جائیں گے‘ آپ چھوٹے بڑے تمام امراض کےلئے ایک ہی گولی کھائیں گے اور گلے کی خرابی سے قبض تک آپ کے تمام امراض دور ہو جائیں گے‘ امریکا میں ایسی شرٹس بھی بن چکی ہیں جنہیں دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی‘آپ شرٹ کو جھاڑیں اور پہن لیں‘ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے کپڑے بھی ایجاد ہو چکے ہیں‘ آپ جب چاہیں‘ جہاں چاہیں کھڑے کھڑے اس کا رنگ تبدیل کر لیں‘
دنیا بھر کی کرنسی پلاسٹک کے کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ میں سما چکی ہے‘ آپ دنیا کے کسی کونے میں اپنا کارڈ ”سوئپ“ کریں اور خریداری کر لیں‘ دنیا کے تمام بڑے بینک ”آن لائن“ ہیں‘ آپ کا موبائل دو برسوں میں آپ کا شناختی کارڈ بھی بن جائے گا‘ پاسپورٹ بھی‘ ڈرائیونگ لائسنس بھی‘ بینک بھی‘ کریڈٹ کارڈ بھی‘ بجلی‘ گیس اور پٹرول کا بل بھی‘ پراپرٹی کا ریکارڈ بھی‘ ہیلتھ کارڈ بھی اور انشورنس پالیسی بھی۔ آپ اپنا موبائل فون مشینوں کی سکرینوں سے ٹکراتے جائیں گے اور آگے بڑھتے جائیں گے‘ آپ دو برس میں ”سم لیس“ فون بھی استعمال کریں گے‘ آپ کوکسی ملک میں ”سم“ نہیں بدلنا پڑے گی‘ آپ کا فون نمبر دنیا بھر میں ”لوکل پیکج“ پر کام کرے گا‘ آپ کو ”رومنگ چارجز“ نہیں پڑیں گے‘ گوگل پوری دنیا کےلئے ”ایک وائی فائی“ پر کام کر رہا ہے‘ فضا میں بڑے بڑے غبارے فکس ہو رہے ہیں‘ غباروں میں انٹرنیٹ کی مشینیں لگی ہیں‘ یہ مشینیں پوری دنیا کو وائی فائی سے جوڑ دیں گی‘ دنیا بھر کےلئے ”وارننگ سسٹم“ بھی بن رہا ہے‘ یہ سسٹم آپ کو ایک سال پہلے بارش‘ سیلاب‘ زلزلے‘ آتش زدگی‘ وباﺅں اور آندھی طوفان کی اطلاع دے دے گا‘ یہ آپ کو یہ بھی بتائے گا دنیا کے کس کونے میں کب‘ کس چیز کی قلت ہو گی‘ دنیا بھر کے لوگ اس وارننگ سسٹم کے ذریعے وقت سے پہلے اپنا بندوبست کر لیں گے‘ دنیا بڑی تیزی سے ”ڈی این اے“ کو شناختی نشان بھی بناتی جا رہی ہے‘ آپ کون ہیں‘ کہاں کے رہنے والے ہیں اور آپ کس پیشے سے منسلک ہیں‘ ان تمام سوالوں کا جواب آپ کے خون کا ایک قطرہ دے گا‘ دنیا میں سچائی کی مشینیں بھی دھڑا دھڑ بن رہی ہیں‘ ہم جب بھی جھوٹ بولیں گے‘ یہ مشین ہمارے پسینے کی بو سے اس کا اندازہ لگا لے گی اور سائنس دان ایک ایسا واسطہ بھی تلاش کر رہے ہیں جو روشنی کی رفتار سے تیز ہے اور انسان جس پر سفرکر کے سیکنڈ میں ہزاروں نوری سال کا فاصلہ طے کر لے گا‘ انسان نے جس دن یہ واسطہ تلاش کر لیا یہ اس دن کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاﺅں میں اتر جائے گا‘ یہ وہاں کھلی آنکھوں سے لمحہ بہ لمحہ پھیلتی کائنات کا مشاہدہ کرے گا۔
یہ کیا ہے؟ یہ علم ہے اور دنیا اس علم سے جی بھر کر فائدہ اٹھارہی ہے‘ اللہ تعالیٰ نے ذرے ذرے میں اسباب کے لاکھوں خزانے چھپا دیئے ہیں‘ یہ تمام اسباب اہل ایمان کی امانت ہیں لیکن اہل ایمان نے یہ اسباب چین‘ جاپان‘ کوریا‘ آسٹریلیا‘ یورپ اور امریکا کے حوالے کر کے اپنے لئے سستی‘ جہالت اور نالائقی چن لی‘ دنیا آج بجلی کےلئے چاند اور سورج پر تاریں بچھا رہی ہے‘ یہ ”گلوبل وائی فائی“ کے ذریعے پوری دنیا کو جوڑ رہی ہے لیکن ہم اہل ایمان دوسرے مسلمانوں کو کافر قرار دے کر ان کی گردنیں اڑا رہے ہیں اور ہم مسجدوں میں بم پھاڑ رہے ہیں‘ دنیا ”فیوژن ری ایکٹر“ کےلئے ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہے لیکن ہم لوگ رمضان کے چاند پر اتفاق رائے پیدا نہیں کر پا رہے اور دنیا کرہ ارض پر پھیلے سات ارب انسانوں کو ”ون یونٹ“ میں پرونے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم نے محلے میں تین تین مسالک کی مسجدیں بنا رکھی ہیں‘ ہم کب جاگیں گے‘ ہم اسباب کی اس دنیا میں اپنا حصہ کب ڈالیں گے‘ ہم دنیا کو کب بتائیں گے ہم مسلمان بھی ذہین ہیں‘ ہم مسلمان بھی عالم ہیں‘ ہم مسلمان بھی آئن سٹائن ہو سکتے ہیں اور ہم مسلمان صرف بجلی استعمال نہیں کرتے‘ ہم بجلی بنا بھی سکتے ہیں لیکن اس کےلئے آنکھیں کھولنا ضروری ہے اور ہم مسلمان آنکھیں کھولنے کےلئے تیار نہیں ہیں‘ پتہ نہیں ہماری آنکھیں کب کھلیں گی؟۔
Sunday, 7 May 2017
Haris Blog
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Hazrat Umar (R.A)
حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ کے دور میں ایک بدو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے ملنے مدینے کو چلا، جب مدینے کے پاس پہنچا تو ادھی رات کا وقت ہو چ...
-
خواتین و حضرات! آنے والا وقت بہت زیادہ خوفناک ہے۔ اس میں کئی خطرناک کھیل شروع کر دیئے جائیں گے۔ یہ کھیل عید کے بعد شروع ہونے والا ہے۔ عید...
-
ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﻗﺮﺁﻧﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺟﻮ ﺑﺸﺮﯼ ﻃﺎﻗﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﮨﻮ ﻣﻌﺠﺰﮦ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ،ﷲ ﮐﮯ ﺑﺮﮔﺰﯾﺪﮦ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﺩﺍﺅﺩ ؑ ﮐﮯ ﻣﻌﺠﺰﺍﺕ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﺳﻮﺭﮦٔ ﺳﺒﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ...
-
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﮔﺰﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻣﺠﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭﺍ...
No comments:
Post a Comment